چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مون سون بارشوں اور متوقع سیلاب کے امکانات کے حوالے سے این ای او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں ڈی جی پی ایم ڈی،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن، پاکستان کمیشن انڈس واٹر، سپارکو، پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں اور سیلاب کے امکانات پر جبکہ ریسکیو 1122 نے ریلیف آپریشن اور ایمرجنسی سامان بشمول 83 کشتیوں کی وصولی پر بریفنگ دی. محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چند روز میں ہونے والی بارشوں سے سیلاب کا خدشہ نہیں ہے. چیئرمین این ڈی ایم اے نے موجودہ صورتحال کے پیشنظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور آبی ذخائر کی مسلسل نگرانی اور ممکنہ خطرے کی زد میں آ آنے والی آبادیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات دیں.